آسکر ایوارڈ جیتنا بہت دور کی بات نہیں ‘ودیا بالن

جمعہ 7 مارچ 2014 15:53

آسکر ایوارڈ جیتنا بہت دور کی بات نہیں ‘ودیا بالن

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء) بالی ووڈ کی اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ آسکر ایوارڈ جیتنا بہت دور کی بات نہیں ہے امید ہے کہ جلد آسکر جیت لوں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ودیا بالن کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کبھی بھی آسکر یا پدما شری ایوارڈ جیتنے کے بارے میں نہیں سوچا، ‘اوپر والا’ مجھ پر مہربان ہے اور آسکر جیتنا بہت دور کی بات نہیں ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘شادی کے سائڈ افیکٹس’ کو لوگوں نے بہت سراہا ہے، امید ہے کہ فلم باکس آفس پر اچھا کاروبار کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے فلمی کیرئیر کے دوران عوام کی جانب سے ملنے والے پیار اور محبت پر بہت خوش ہوں، ہمیشہ مختلف رول ادا کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔