ایکشن ہیروآرنلڈ شوارزنیگر کی نئی فلم “سیبوٹاج” کا نیا کلپ جاری

جمعہ 7 مارچ 2014 15:28

ایکشن ہیروآرنلڈ شوارزنیگر کی نئی فلم “سیبوٹاج” کا نیا کلپ جاری

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء) ہالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو آرنلڈ شوارزنیگر ایک بار پھر بڑے پردے پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہیں ، اسی سلسلے میں سنسنی خیز فلم “سیبوٹاج”کانیاکلپ جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ اییر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی منشیات کے خاتمے کیلئے سرگرمِ عمل ایک ایسی دس رْکنی ٹیم کے گِرد گھوم رہی ہے جو اسمگلنگ کے اڈے سے ملنے والی رقم غیر قانونی طور پر چھپا لیتی ہے تاہم پراسرار طور پراس ٹیم کے اراکین قتل ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

بِل بلاک ، پال ہانسن اورجَو روتھ کی مشترکہ پرودکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار مشہور ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں جوش ہولووے،سیم واشنگٹن،ٹیرنس ہاورڈ اورجَو مینگیلیئوشامل ہیں۔ 40 ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل ہونے والی ایکشن سے بھرپور یہ تھرلر فلم 11اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :