ہالی ووڈ فلم ”ایفلیکٹیڈ“24جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعہ 7 مارچ 2014 15:27

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء) خوفناک مناظر اور دہشت سے بھرپورہالی وڈ کی نئی تھرل فلم ”ایفلیکٹیڈ“کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ڈیرک لِی اور کلف پروسی کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو ایسے دوستوں کے گِرد گھومتی ہے جوپر اسرار مصیبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس مشکل میں پھنسنے کے بعد ایک دوست اپنی جان کی بازی ہار دیتا ہے تاہم دوسرا ملک سے فرار اختیار کر لیتا ہے لیکن پھر بھی مشکل سے نکلنے میں ناکام رہتاہے۔ڈراوٴنے مناظر اور دِل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی اس فلم میں مرکزی کردارڈائریکڑڈیرک لِی اور کلف پروسی کیساتھ اداکار بایا ریہازنبھا رہے ہیں جو 24جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :