حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،نواز شریف
جمعہ 7 مارچ 2014 14:22
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ، لاہور کو مزید صاف ستھرا اور خوبصورت دیکھنے کی خواہش ہے۔
(جاری ہے)
رائیونڈ میں ایل ڈی اے کی جانب سے لاہور کے ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے عوام کی مشکلات کو سامنے رکھ کر بنائے جاتے ہیں اور ان کے بروقت مکمل ہونے سے ہی عوام کو فائدہ ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ لاہور کو مزید صاف ستھرا اور خوبصورت دیکھنے کے خواہش مند ہیں اور اس کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعظم کو ڈی جی ایل ڈی اے نے لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔ بریفنگ میں مسلم لیگ ن کے رہنما میاں حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.