کراچی میں 2 بینک ڈکیتیاں، ڈاکو 60 لاکھ روپے لوٹ کر باآسانی فرار
جمعہ 7 مارچ 2014 12:50
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء) شہر کے 2 مختلف علاقوں میں نجی بینک میں ڈکیتیوں کے دوران ڈاکو 60 لاکھ روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔
(جاری ہے)
کراچی کے ضلع وسطی کے علاقے پاپوش نگر میں 5 سے 6 مسلح ڈاکوؤں نے نجی بینک کی برانچ میں داخل ہو کر عملے اور سیکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنانے کے بعد کاؤنٹر پر موجود 35 لاکھ روپے لوٹ لئے جب کہ دوسری جانب ضلع وسطی کے ہی علاقے جوہرآباد میں بھی نجی بینک سے ڈاکو اسلحے کے زور پر بینک عملے اور کھاتے داروں کو یرغمال بناکر 25 لاکھ روپے لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے جب کہ گارڈز کی جانب سے کوئی مزاحمت نہیں کی گئی۔
ایس ایس پی سینٹرل مقدس احمد کا کہناہے کہ شبہ ہے کہ دونوں وارداتوں میں ایک ہی گروہ ملوث ہے تاہم اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے دونوں بینکوں کے عملے کے بیانات اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔ واضح رہے کہ جنوری میں 4 اور فروری کے مہینے میں بھی 3 بینک ڈکیتیاں ہو چکی ہیں جب کہ رواں ماہ 3 بینک لوٹ لئے گئے تاہم پولیس ابھی تک کسی ایک بینک ڈکیتی کا بھی سراغ نہیں لگا سکی جو سندھ حکومت اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.