فوج کو طالبان کے ساتھ مذاکرات میں شامل کرنے میں کوئی قباحت نہیں، منور حسن
جمعہ 7 مارچ 2014 12:47
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء) امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدہ نظر آتی ہے اور فوج کو مذاکرات میں شامل کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔سعودی عرب میں رابطہ عالمی اسلامی کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر لاہور ایئر پورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے منور حسن کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں حکومت سنجیدہ نظر آتی ہے، امید ہے کہ مذاکرات کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا۔
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ فوج کو مذاکرات میں شامل کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے، طالبان کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کو حل کریں اور تخریب کاروں کا قلع قمع کرنے میں مدد کریں۔منور حسن کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے حوالے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بڑی امیديں واپستہ ہیں، مولانا فضل الرحمان خود حکومت کا حصہ ہیں انھیں اپنی حیثیت کے مطابق بات کرنی چاہیئے۔ منور حسن کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں بیٹھ کر اور براہ راست اپنے جاسوسوں کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہا ہے، حکومت، فوج اور انٹیلی جنس اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھارت کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔
مزید اہم خبریں
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
نامزد ملزم کو کیسے اپنے ہی کیس میں خود جج بننے کی اجازت دی جا سکتی؟
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
نیلم جہلم پراجیکٹ نے پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کردی
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.