یوپی حکومت نے کشمیری طلبہ پر قائم غداری کامقدمہ واپس لے لیا

جمعرات 6 مارچ 2014 23:28

یوپی حکومت نے کشمیری طلبہ پر قائم غداری کامقدمہ واپس لے لیا

میرٹھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) یوپی حکومت نے بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کا جشن منانے پر کشمیری طلبہ پر قائم غداری کامقدمہ واپس لے لیاگیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق غداری کامقدمہ بھارتی ریاست اترپردیش کی حکومت نے واپس لیا ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش میں جاری ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی شکست پر کشمیر طلباء نے جشن منایا تھا جس پر پہلے ان67 طلباء کو میرٹھ یونیورسٹی نے بے دخل کیا بعدازاں یوپی حکومت نے طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

طلبہ کے خلاف 124اے،153اے اور427آئی بی سی کی دفعات شامل کی تھیں۔ مقدمہ قائم کرنے پرپاکستانی دفترخارجہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ی طلباء کیلئے ہمارے دل اور تعلیمی ادارے کھلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :