سندھ ہائیکورٹ نے بجلی گھر بردار جہاز "کارکے"کو چھوڑنے سے روک دیا

جمعرات 6 مارچ 2014 23:24

سندھ ہائیکورٹ نے بجلی گھر بردار جہاز "کارکے"کو چھوڑنے سے روک دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے رینٹل پاور پروجیکٹ کے بجلی گھر بردارتْرک بحری جہاز "کارکے"کو چھوڑنے سے روک دیا ہے اوراس کی واپسی دیگرتین ترک جہازوں کی مساوی مالیت سے مشروط کردی ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حکم دیا کہ پہلے دیگر تین ترک جہازوں کی مجموعی قیمت کا تعین کیا جائے اور اگر ان تینوں جہاز وں کی قیمت حکومت پاکستان کے دعوے کے برابر ہو تو چوتھے جہاز کو چھوڑا جاسکتا ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ قیمت کا تعین بین الااقوامی سطح کے ماہرین سے کروایا جائے اور وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی ایک ہفتے میں جواب دیں۔ سپریم کورٹ میں رینٹل پاور ایگریمنٹ غیرقانی قرار دیئے جانے کے بعد حکومت پاکستا ن نے" کارکے"کمپنی پر12کروڑ 80لاکھ ڈالر سے زائد واجبات کا دعویٰ کیا تھا،جس پر ترک کمپنی نے ورلڈ بینک سے رابطہ کیا اور ورلڈ بینک کے ٹریبونل نے چار میں سے ایک جہاز کو چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :