وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے صوبے کی دس جیلوں میں جیمرزلگانے کیلئے 33کروڑ کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی ،تیس جون تک تنصیب کے مراحل مکمل کرنے کیلئے سپیشل سیکرٹری ہوم کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی

جمعرات 6 مارچ 2014 21:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے کی دس جیلوں میں جیمبرز لگانے کیلئے 33کروڑ کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی ،تیس جون تک تنصیب کے مراحل مکمل کرنے کیلئے سپیشل سیکرٹری ہوم کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے مطابق 33کروڑ روپے سے لاہور کی کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل ، سنٹرل جیل راولپنڈی ، گوجرانوالہ ،فیصل آباد،میانوالی، ملتان،بہاولپور اور شیخوپورہ کی جیلوں میں جیمبرز لگائے جائیں گے۔

آئی جی نے مزید بتایا کہ جیمبرز کی تنصیب سے موبائل فون کے استعمال کا خاتمہ ہوگا اور جبکہ وزیر اعلیٰ نے تیس جون تک جیمبرز لگانے کی ہدایت کی ہے جسکے لئے سپیشل سیکرٹری ہوم کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس میں ایڈیشنل سیکرٹری عامر جان ، آئی جی جیل خانہ جات،شعبہ آئی ٹی اور یو ای ٹی کا ایک ایک نمائندہ بھی شامل ہوگاور مذکورہ کمیٹی 30جون تک جیمبرزکی تنصیب کے حوالے سے رپورٹ پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :