پاکستان کی بھارت، ایران سے بجلی کی درآمد کیلئے کوششیں تیز

جمعرات 6 مارچ 2014 20:35

پاکستان کی بھارت، ایران سے بجلی کی درآمد کیلئے کوششیں تیز

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) پاکستان نے بھارت اور ایران سے فوری طور پر1500 میگاواٹ بجلی کی درآمد کے لئے کوششیں تیز کردیں، بھارت سے مذاکرات جاری ہیں، ایران سے بات چیت آئندہ ہفتہ ہوگی۔

(جاری ہے)

وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان سے توانائی ماہرین کا ایک وفد نئی دہلی میں بھارتی وزیر توانائی سے مذاکرات کر رہا ہے، بات چیت میں بھارت سے فوری طور پر پا500 میگاواٹ بجلی کی خریداری پر زور دیا جا رہا ہے، حا ہی میں وفاقی کابینہ نے بھارت سے بجلی کی درآمد کے لئے مفاہمتی یادداشت کے مسودے کی منظوری دی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ایک اور حکومتی وفد 17 سے 18 مارچ کے دوران تہران پہنچ کر ایرانی حکام سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی درآمد کے معاہدے کو حتمی شکل دے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بجلی کی درامد کے منصوبے پر سال دوہزار سات میں دستخط کئے جاچکے ہیں، تاہم مختلف شرائط پر دونوں ملکوں کے درمیان اختلاف کی وجہ سے معاہدہ عمل درآمد سے محروم ہے۔