کراچی اسٹاک ایکسچینج تیزی کا تسلسل جاری،سرمایہ کاری مالیت میں مزید69ارب67کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس320.54پوائنٹس اضافے سے 26842.53پوائنٹس پر بند ہوا

جمعرات 6 مارچ 2014 20:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج تیزی کا تسلسل جاری ،میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو بھی زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی26600,26700اور 26800کی نفسیاتی حد یں بھی بیک وقت بحال ہوگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں مزید69ارب67کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت0.16فیصدکم جبکہ67.26فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،آئل اورپیٹرولیم سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 26881پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ اور فروخت کے دباوٴ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس320.54پوائنٹس اضافے سے 26842.53پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر388کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے261کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ103کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ24کے حصص میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں69ارب67کروڑ 92لاکھ 28ہزار557روپے کا اضافے ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر64کھرب71ارب 79کروڑ9لاکھ 67ہزار 161روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو کاروباری سرگرمیاں26کروڑ30لاکھ 73ہزار 7900شیئرز رہیں جوبدھ کے مقابلے میں4لاکھ 32 ہزار600شیئرز کم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت145.00روپے اضافے سے7800.00روپے، وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت36.20روپے اضافے3781.54روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی یونی لیور فوڈزکے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 250.00روپے کمی سے 9500.00روپے جبکہ نیسلے پاک کے حصص کی قیمت140.00روپے کمی سے8850.00روپے پر بند ہوئی ۔

جمعرات کومیپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں2کروڑ53لاکھ 74ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 44پیسے کمی سے 29.80روپے اورلافریج پاک کی سرگرمیاں کی سرگرمیاں1کروڑ94لاکھ 61ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت21پیسے کمی سے11.41روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس 242.47پوائنٹس اضافے سے 19534.69پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس396.89پوائنٹس اضافے سے44967.32جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس217.07پوائنٹس اضافے 19908.07پوائنٹس پر بند ہوا ۔