وزیر اعظم نے اسلام آباد دہشت گردی واقعہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ملوث ہونے بارے کوئی بیان نہیں دیا ، ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 6 مارچ 2014 20:26

وزیر اعظم نے اسلام آباد دہشت گردی واقعہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے اسلام آباد دہشت گردی واقعہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ملوث ہونے بارے کوئی بیان نہیں دیا ،وزیراعظم سے بلاجواز بیان منسوب کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ایف ایٹ کچہری میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں بھارتی کی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ملوث ہونے کے حوالے سے وزیر اعظم کے بیان کے تناظر میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے ،یہ بیان بلاجواز ان کے ساتھ وابستہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :