حکومتی وزراء کی جانب سے سوالوں کے غیر تسلی بخش جوابات،چیئرمین سینیٹ نے وزراء کو اپنی وزارتوں کے جوابات خود دینے کی ہدایت جاری کردی

جمعرات 6 مارچ 2014 20:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) حکومتی وزراء کی جانب سے سوالوں کے تسلی بخش جوابات نہ دئیے جانے پر چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ وزارتوں کے وزیروں کو خود وقفہ سوالات میں حاضر ہونے کی ہدایت جاری کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے وزارت پانی و بجلی سے متعلقہ اراکین کے سوالات کے جوابات دینے سے معذور ی ظاہر کی تو چیئرمین سینیٹ نے قائد ایوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایوان میں اراکین کے سوالا ت کے جوابات دینا کابینہ کی اجتماعی ذمہ داری ہوتی ہے مگر متعلقہ وزیر ہی وقفہ سوالات میں ایوان میں حاضر ہو کر جواب دیں جس پر قائد ایوان نے اس امر کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :