کراچی، الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 128سے ایم کیوایم کے وقار شاہ کی کامیابی کے خلاف دائردرخواست نمٹادی

جمعرات 6 مارچ 2014 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 128سے ایم کیوایم کے وقار شاہ کی کامیابی کے خلاف دائردرخواست نمٹادی۔ الیکشن ٹریبونل نے درخواست گزار سلطان خان جوہری کے انتقال کے باعث درخواست نمٹائی۔

(جاری ہے)

پی ایس128 سے ایم کیو ایم کی کامیابی کو مسلم لیگ ن نے چیلنج کیا تھا جبکہ اسی حلقہ سے متحدہ دینی محازذکے مولانا اورنگزیب فاروقی وقار شاہ سے 220 ووٹوں سے ہار گئے تھے تاہم سلطان خان جوہری کے انتقال کے باعث الیکشن ٹریبونل نے ان کی درخواست نمٹادی جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے مولانا اورنگزیب فاروقی نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ اس درخواست میں فریق بن کر اس کی پیروی کرنا چاہتے ہیں لیکن عدالت نے اس کی درخواست مستر کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن قوانین میں ایسی کوئی گنجائش نہیں ہے۔