خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات و تعمیرات کا اجلاس،محکمے کے انتظامی ڈھانچے اور اس کی کارکردگی سمیت دیگر امور سے متعلق بھی کمیٹی کو آگاہ کیاگیا

جمعرات 6 مارچ 2014 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات و تعمیرات کا ایک اجلاس جمعرات کے روز رکن صوبائی اسمبلی امجد علی جو کمیٹی کے چیئر مین بھی ہیں کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی جمشید خان، بہرام خان، محمد شیراز، فضل شکور، راجہ فیصل زمان اور عارف یوسف کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات احمد حنیف اورکزئی نے محکمے کے بارے میں شرکاء اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔اسی طرح انہوں نے محکمے کے انتظامی ڈھانچے اور اس کی کارکردگی سمیت دیگر امور سے متعلق بھی کمیٹی کو آگاہ کیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ قائمہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس اگلے مہینے اپریل کے پہلے ہفتے میں دوبارہ منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :