اسلام آباد کچہری واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ،دنیا کا فر عون امریکا جہا د سے لرز گیا ،حافظ محمد سعید، افغانستان میں ہونیوالے جہاد نے پوری دنیا کو اسلام کی طاقت سے باخبر کر دیا ہے،روس کے ٹکڑے ،امریکا مقروض ہو کر دیوالیہ ہونیوالا ہے،پرویز مشرف نے امریکہ کو لاجسٹک سپورٹ دے کر ملک کا بہت بڑا نقصان کیا ،اجتماع سے خطاب /صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 6 مارچ 2014 19:46

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) جماعت الدعوةکے امیر پروفیسر حافظ محمد سعیدنے کہا کہ اسلام آباد کچہری واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ،دنیا کا فر عون امریکا جہا د سے لرز گیا ہے ۔ افغانستان میں ہونے والے جہاد نے پوری دنیا کو اسلام کی طاقت سے باخبر کر دیا ہے،روس جیسے بڑے ملک کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے اور امریکا مقروض ہو کر دیوالیہ ہونیوالا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت الدعوةقبولہ کے زیر اہتمام منعقد ایک عوامی اجتماع سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے امریکا کو لاجسٹک سپورٹ دے کر ملک کا بہت بڑا نقصان کیا ۔افغانستان سے ملحقہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ڈرون حملے امریکی سازش کا نتیجہ ہے ۔ امریکی ڈرون حملوں کا مقصد وہاں کہ لوگوں کو پاکستان کے خلاف اکسانا ، مسلمانوں کو آپس میں لڑانا اور جہاد سے دور کرنا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر کی آزادی تک جہاد جاری رہنے کے اعلان سے انڈیا بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات وزیر اعظم کا احسن اقدام ہے اسلام آباد کچہری میں ہونے والا واقع مذاکرات سبوتاژ کرنے کی بھارتی سازش ہے ۔بیرونی قوتیں پاکستان کے خلاف سازش کرکے مفادات حاصل کرنا چاہتی ہیں امریکہ کی مسلمانوں کے ہاتھوں ناکامی کے بعد انڈیا بھی بہت جلد عبرتناک شکست سے دوچار ہوجائے گا کشمیر کی آزادی کے لئے تمام مسلمانوں کو اکٹھا ہوکر مفاد پرست ٹولے کو شکست دینا ہوگی ۔