خیبر پختونخوااسلحہ ا سکینڈل کیس ، نیب نے ریفرنس کی تیاری شروع کر دی

جمعرات 6 مارچ 2014 19:44

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) خیبر پختونخوااسلحہ ا سکینڈل کیس میں نیب نے ریفرنس کی تیاری شروع کردی ہے۔ نیب نے اسلحہ ا سکینڈل کیس میں ایک ارب 80کروڑ روپے کے غبن کے ریفرنس کی تیاری شروع کردی ہے جو بہت جلد احتساب عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق اس کیس کے مرکزی کردارسابق آئی جی پولیس ملک نوید  رضا علی خان ،غزن ہوتی اور پرچیز کمیٹی کے ارکان کے خلاف بھی نیب نے ریکارڈ مکمل کرلیا ہے جو ریفرنس میں شامل کیا جائیگا ۔

ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیراعلی کے بھائی غزن ہوتی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطے شروع کئے ہیں جن کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں ۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ غزن ہوتی بیرون ملک ہیں اورگرفتاری کیلئے نیب نے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :