9جج صاحبان کا حلف، پشاور ہائیکورٹ میں مستقل ججوں کی تعداد15ہو گئی

جمعرات 6 مارچ 2014 19:09

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) پشاور ہائیکورٹ میں9جج صاحبان کے حلف اٹھانے کے بعد مستقل ججوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس فصیح الملک نے مستقل ہونیوالے9 ججوں سے حلف لیا-نئے جج صاحبان میں  جسٹس اکرام اللہ جسٹس مسرت ہلالی  جسٹس لال جان  جسٹس اسد اللہ چمکنی  جسٹس مسز ارشاد قیصر  جسٹس شاہ جہان اخونزادہ  جسٹس روح الامین  جسٹس ملک منظور اور جسٹس عبدالطیف شامل ہیں -حلف برداری کی تقریب میں دیگر ججوں کے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل اوروکلاء بھی شریک تھے ۔

پشاور ہائیکورٹ میں مستقل ججوں کی تعداد اب 15ہوگئی ہے۔جسٹس داؤد خان اور جسٹس افسر شاہ کو ابھی تک مستقل نہیں کیا گیاہے-ہائیکورٹ کے دیگرمستقل جج صاحبان میں چیف جسٹس فصیح الملک  جسٹس مظہر عالم میاں خیل  جسٹس نثار حسین  جسٹس سیٹھ وقار  جسٹس قیصر رشید اور جسٹس یحی آفریدی شامل ہیں-

متعلقہ عنوان :