آرمی چیف نے کل کور کمانڈر کانفرنس کل طلب کر لی

جمعرات 6 مارچ 2014 17:51

آرمی چیف نے کل کور کمانڈر کانفرنس کل طلب کر لی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کل کور کمانڈر کانفرنس طلب کر لی ہے۔ کانفرنس میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔کور کمانڈر کانفرنس جمعے کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں میں ہو گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال کے علاوہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عمل پر تفصیل سے غور ہو گا۔ کانفرنس کے دوران حکومتی کمیٹی میں عسکری حکام کی شمولیت کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔ جن دیگر امور پر غور ہو گا ان میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریاں اور دیگر پیشہ وارانہ امور شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :