صبغت اللہ شاہ پیر پگارا کی لاہور میں وزیر اعظم سے ملاقات

جمعرات 6 مارچ 2014 16:27

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) صبغت اللہ شاہ پیر پگارا نے لاہور میں وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز پیرصدرالدین شاہ راشدی بھی شریک تھے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات کے موقع پروزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ملک کا امن کراچی کے امن سے منسلک ہے،کراچی میں امن کیلئے حکومت،قانون نافذ کرنیوالے ادارے کارروائیاں کررہے ہیں ۔ کراچی کے مسائل پیچیدہ ہیں لیکن امن کی جانب پیش رفت ہورہی ہے،جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :