انجری سنگین نوعیت کی نہیں ،کل تک فٹ ہو جاؤں گا،شاہد آفریدی

جمعرات 6 مارچ 2014 16:09

انجری سنگین نوعیت کی نہیں ،کل تک فٹ ہو جاؤں گا،شاہد  آفریدی

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) جارح مزاج آل راوٴنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہیں کوچنگ کی نہیں سپورٹ کی ضرورت ہے،ان کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں ،کل تک فٹ ہو جائیں گے،بھارت اور بنگلا دیش کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلنے والے شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جس وقت ٹیم کو ضرورت تھی اچھی پرفارمنس ہوئی ،آفریدی نے کہا کہ وہ جس نمبر پر بیٹنگ کے لیے آتے ہیں دباوٴ ہوتا ہے،قومی آل راوٴنڈر نے کہا کہ پاک بھارت میچ کا دباوٴ ضرور ہوتا ہے جو اسے برداشت کر لے جیت جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنی انجری سے متعلق شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ سنگین نوعیت کی نہیں کل تک فٹ ہو جائیں گے ۔سابق کپتان کہتے ہیں کہ وہ عرصے سے ٹیم میں کھیل رہے ہیں اب انہیں کوچنگ کی نہیں بلکہ سپوٹ کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :