الاحسان آئی ہسپتال میں شاہ پور بھنگو سے آئے درجنوں افراد کی آنکھوں کا مفت آپریشن کیا گیا

جمعرات 6 مارچ 2014 15:49

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء)الاحسان ویلفےئر سوسائٹی مغلپورہ آئی ہسپتال میں گزشتہ روز شاہپور بھنگو سے آئے ہوئے درجنوں افراد کی آنکھوں کا مفت آپریشن کیا گیا ۔ آپریشنز معروف آئی سرجن ڈاکٹر آکاش جی لال نے کئے۔

(جاری ہے)

الاحسان ویلفےئر سوسائٹی مغلپورہ کے صدر ثناء اللہ خان کاکڑ‘اکرام اللہ خان کاکڑ‘انعام اللہ خان‘محمد زمان‘عبد القیوم‘ کرن ویلفےئر فاؤنڈیشن کی صدر روبی دانیال‘جنرل سیکرٹری محمد عبداللہ‘جوائنٹ سیکرٹری محمد وسیم انور‘ محمد بکر‘اختر پرویز اورمحمد سرور نے اس مو قع پر مختلف امور میں معاونت کی۔

الاحسان ویلفےئر سوسائٹی مغلپورہ کے صدر ثناء اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنا انبیاء  کا شیوا ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت کر کے دل کو سکون ملتا ہے۔