سی ٹی او لاہور سہیل چوہدری کا منی تبلیغی اجتماع رائیونڈکے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ ، تمام انتظامات سپر ویژن کرنے کی ہدایت

جمعرات 6 مارچ 2014 15:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چوہدری نے سالانہ منی تبلیغی اجتماع رائیونڈ(5تا16مارچ) کے موقع پر شرکاء کی پنڈال تک با آسانی رسائی،مدد اور گاڑیوں کی پارکنگ کے انتظامات کا بخوبی جائزہ لینے کیلئے سینئر ٹریفک افسران کے ہمراہ دورہ کیا ۔انہوں نے اجتماع کے پنڈال اور پارکنگ اسٹینڈزکا بھی وزٹ کیا۔

(جاری ہے)

سالانہ منی اجتماع کے دوران ایس پی صدر کی نگرانی میں متعلقہ ڈی ایس پیز،آر آئی لائن سمیت7انسپکٹرز اور92 اضافیٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ متعلقہ ٹریفک سیکٹرز رائیونڈاور خیابان جناح میں بھی اضافی وارڈنزتعینات کئے گئے ہیں۔

دورہ کے دوران انہوں نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کو ہدایت کی کہ وہ منی اجتماع رائیونڈ کے ٹریفک انتظامات کی مکمل نگرانی کر تے رہے ہیں۔انہوں نے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ غلط پارکنگ کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔غلط پارک کی گئی گاڑیوں کو فوری طورپر لفٹر کی مدد سے ہٹایا جائے اور شرکاء اجتماع کو تنبیہ کریں کہ ٹریفک کی موثر روانی کیلئے اپنی گاڑیوں کو پارکنگ اسٹینڈز کے علاوہ کہیں پارک مت کریں۔

متعلقہ عنوان :