لاہور میں غربت کی بناء پر ماں کے ہاتھوں بچوں کا قتل تشویشناک ہے ‘ میاں کامران سیف

جمعرات 6 مارچ 2014 15:48

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے لاہور میں غربت کی بناء پر ماں کے ہاتھوں دو بچوں کے قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے ، ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ میں دو ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 8فیصدسے زائد اضافہ لمحہ فکریہ ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی نے اپنے دورحکومت میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدمات کیے تھے جس کی بناء پر ان کے پورے دور حکومت میں مہنگائی کنٹرول میں تھی اور عوام مطمئین زندگی گذار رہے ہیں آج عوام غربت کے ہاتھوں اپنے بچے قتل کرنے اور خودکشیاں کرکے اپنی زندگیاں ختم کرنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ عنوان :