کامونکے‘انجمن مدنی ویلفیئرپاکستان کے انتخاب میں میاں منظورحسین مرکزی چیئرمین منتخب

جمعرات 6 مارچ 2014 14:45

کامونکے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء)انجمن مدنی ویلفیئرپاکستان کے انتخاب میں میاں منظورحسین مرکزی چیئرمین منتخب ہوگئے،تفصیل کے مطابق انجمن مدنی ویلفیئرسوسائٹی پاکستان کاانتخابی اجلاس گزشتہ روزرہائش گاہ میاں منظورحسین مدینہ ٹاؤن میں منعقدہواجس میں اراکین انجمن مدنی ویلفیئرپاکستان کی بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں میاں منظورحسین کواتفاق رائے سے مرکزی چیئرمین منتخب کرلیاگیاجبکہ دیگرعہدیداروں میں مرکزی سرپرست اعلیٰ گلزارحسین شاہ،مرکزی سرپرست میاں عبدالرزاق ،اعزازی چیئرمین حافظ بہادرعلی،سینئروائس چیئرمین رانااصغرعلی،مرکزی صدرسرفرازاحمدباٹھ،سینئرنائب صدرحاجی غلام مصطفےٰ،سیکرٹری جنرل یوسف جامی وغیرہ شامل ہیں۔