صحرائے تھر میں قحط سالی ، بھوک نے انسانی زندگیوں کو نگلنا شروع کر دیا
جمعرات 6 مارچ 2014 14:37
تھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) صحرائے تھر کی زمین پانی اور بچے دودھ کو ترس گئے، قحط سالی کے باعث بھوک نے انسانی زندگیوں کو نگلنا شروع کردیا ہے، حکومت نے تھرپارکر کو آفت زدہ تو قرار دے دیا مگر متاثرین کیلئے مختص گندم محکمہ خوراک کے گوداموں میں سڑ رہی ہے۔صحرائے تھر، جہاں انسانی زندگی بارش کی محتاج ہے، ابر رحمت برسے تو جل تھل ایک ہوجاتا ہے، جانوروں کیلئے چارہ بھی دستیاب ہوتا ہے اور انسانوں کو خوراک بھی، مگر دو سال سے بارش نہ ہونے پر تھرپارکر قحط سالی کا شکار ہے۔
جانوروں کے بعد بھوک و افلاس کے سائے انسانوں کی جانب بڑھنے لگے ہیں،غذائی قلت کا شکار معصوم بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوکر دم توڑرہے ہیں،ضلعی ہیڈ کوارٹر مٹھی کے سرکاری اسپتال میں گزشتہ تین ماہ کے دوران علاج کیلئے لائے گئے 121بچے جاں بحق ہوچکے ۔
(جاری ہے)
دسمبر 2013میں 42، جنوری 2014میں40بچے ، فروری میں 36اور مارچ کے ابتدائی پانچ دنوں میں 3بچیاں اسپتال میں دم توڑ گئے۔
ایک ماہ میں بتیس بچے ہلاک ہوئے ہیں یہ تعداد انتہائی تشویشناک ہے جوقحط سالی ،خوراک کی کمی کے باعث ہے۔بھوک و افلاس سے بچنے کیلئے لوگوں نے شہروں کی جانب نقل مکانی شروع کردی ہے، چار سے پانچ روز کے پیدل سفر کے دوران ماوٴں کو خوراک نہ ملنے سے نومولود بچے جاں بحق ہورہے ہیں۔حکومت سندھ نے 31 جنوری کو قحط سالی سے متاثرہ افراد میں مفت گندم تقسیم کرنے کے لئے 60 ہزار بوریاں تھر پہنچائی تھیں جو اب تک محکمہ خوراک کے گوداموں میں پڑی ہیں۔تھر میں قحط سالی نے اپنے خطرناک سائے پھیلا دئے ہیں اور یہ سائے رفتہ رفتہ جانوروں کو نگلنے کے بعد انسانوں تک پہنچ گئے ہیں ،جن کے تحفظ کے لئے تھری عوام حکومت کی جانب امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.