پارلیمنٹ لاجز ویڈیو،جمشید دستی نے تحقیقاتی کمیٹی کو بیان قلمبند کرا دیا

جمعرات 6 مارچ 2014 14:37

پارلیمنٹ لاجز ویڈیو،جمشید دستی نے تحقیقاتی کمیٹی کو بیان قلمبند کرا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کا اجلاس ہوا ، روحیل اصغر کہتے ہیں جمشید دستی نے کسی پارلیمنٹیرین کا نام نہیں لیا، ویڈیو پارلیمنٹ لاجز کی ہے۔ اسلام آباد میں شیخ روحیل اصغرکی صدارت میں پارلیمنٹ لاجز میں غیراخلاقی سرگرمیوں کی تحقیقات کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں جمشید دستی پیش ہوئے اور انہوں نے اپنا بیان قلمبند کرایا۔

اجلاس کے بعد شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ ویڈیو پارلیمنٹ لاجز کی ہی ہے تاہم جمشید دستی نے کسی پارلیمینٹرین کا نام نہیں لیا۔انہوں نے بتایا کہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس گیارہ مارچ کو طلب کیا ہے جس میں ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز کو طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

شیخ روحیل کا کہنا تھا کہ آئندہ اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی طلب کی ہے۔کمیٹی کا دائرہ اختیار پارلیمنٹ لاجز تک محدود ہے۔جمشید دستی کا کہنا تھا کہ وہ کسی کے آلہ کار نہیں ، کمیٹی کا ماحول بہت خوشگوار رہا۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک سسٹم کے خلاف لڑے ہیں اور کبھی کسی جرم میں ملوث نہیں رہے۔جمشید دستی کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف اٹھارہ نہیں پینتیس ایف آئی آر درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :