فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے متعدد اداکار کئی سالوں تک فن کی خدمت کرنے کے باوجود پرائیڈ آف پرفارمنس سے محروم

جمعرات 6 مارچ 2014 14:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے متعدد اداکار کئی سالوں تک فن کی خدمت کرنے کے باوجود پرائیڈ آف پرفارمنس سے محروم ہیں ۔ ان فنکاروں میں سلطان راہی ، درپن ، لالہ سدھیر ، سنتوش کمار ، نیئر سلطانہ ، نغمہ بیگم ، دیبا ، نشو بیگم ، فردوس ، امان اللہ ، انور علی ، شمیم آراء ، ذوالقرنین حیدر ، عمر شریف ، اسلم شیخ ، زیبا شہناز، خالد معین بٹ ، منیر راج ،قیصر جاوید ، بابرہ شریف ، منیر نادر اور سنگیتا بیگم شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ان فنکاروں میں سے اکثریت کا کہنا ہے کہ پرائیڈ آف پرفارمنس کے لئے پرفارمنس کی نہیں بلکہ سفارش کی ضرورت ہے ۔ اگر ہمیں پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا تو کوئی بات نہیں ہمارے لیے عوام کی محبتیں اس ایوارڈ سے بڑھ کرہیں ۔ فنکاروں کا کہنا تھا کہ بعض ایسے لیجنڈ اداکار جو اب اس دنیا میں موجود نہیں ہیں وہ پرائیڈ آف پرفارمنس کے حقدار تھے مگر انہیں اپنا حق لیے بغیر ہی دنیا سے رخصت ہونا پڑا ، یہ ہماری حکومتوں کی بے حسی کی بڑی مثال ہے ۔

متعلقہ عنوان :