کامونکے کی فضاء کوگندگی اورآلودگی سے پاک کرنے کیلئے پانچ ہزارپودے لگانے کا فیصلہ

جمعرات 6 مارچ 2014 14:09

کامونکے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء)کامونکے کی فضاء کوگندگی اورآلودگی سے پاک کرنے کیلئے پانچ ہزارپودے لگائے جائیں گے۔ان خیالات کااظہارصدردی شیلٹرسپیشلزویلفیئرسوسائٹی تحصیل کامونکے ارشدعلی بھٹی اورجنرل سیکرٹری چودھری آصف اقبال دھدرانے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شہرمیں گندگی کے لگے ہوئے ڈھیروں اورصفائی نہ ہونے کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی بہت بڑھ چکی ہے جس کے خاتمہ کیلئے دی شیلٹرسپیشلزویلفیئرسوسائٹی نے آنیوالی نسل کومحفوظ رکھنے کیلئے صفائی اورشجرکاری کاآغازکردیاہے اوراس سلسلے میں عوام کوبھی چاہئے کہ وہ شہرکوخوبصورت بنانے اورماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے دی شیلٹرویلفیئرسوسائٹی کاساتھ دیں اورپودے لگانے کی مہم میں بھرپورحصہ لیں۔