خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت کے لئے مزید ادارے قائم کئے جائیں گے ‘ وزیر برائے خصوصی تعلیم پنجاب
جمعرات 6 مارچ 2014 14:07
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) وزیر برائے خصوصی تعلیم آصف سعید منیس نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت کے لئے مزید ادارے قائم کئے جائیں گے تاکہ وہ معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں ۔ وہ جمعرات کے روز یہاں گنگ محل میں عبدالحمید بھٹہ کی سماعت و گویائی سے محروم افراد کے لئے” اشاروں کی زبان میں نماز “کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر سیکرٹری خصوصی تعلیم عنبرین رضا ، ڈائریکٹر خصوصی تعلیم فاضل چیمہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ خصوصی افراد ہماری توجہ کے مستحق ہوتے ہیں ۔ یہ ہماری مذہبی واخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی بحالی کے لئے انفرادی و اجتماعی سطح پر کوششیں کریں ۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں بھی خصوصی تعلیم کے ادارے قائم کئے جائیں گے جبکہ اداروں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ موجودہ اداروں میں جنریٹر بھی فراہم کئے جائیں گے ۔
سیکرٹری خصوصی تعلیم عنبرین رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس کتاب کو انٹر نیٹ پر بھی جاری کیا جائے گا تاکہ خصوصی افراد اس سے استفادہ کر سکیں ۔ اس موقع پر ادارے کے پرنسپل سلطان اعظم نے بھی خطاب کیا۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کیں ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا
-
امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر جنگی امداد کا بل منظور کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.