پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے شروع ہوگا ،مہمانوں کے داخلے پرپابندی ہو گی

جمعرات 6 مارچ 2014 14:07

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) پنجاب اسمبلی کا ساتواں اجلاس (جمعہ ) سہ پہر تین بجے شروع ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کریں گے۔ اجلاس کے سلسلہ میں اسمبلی سیکرٹریٹ نے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ اجلاس خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے طلب کیا گیا ہے جس میں خواتین کے حقوق سے متعلق بل بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اسمبلی اسپیکر رانا محمد اقبال کی صدارت اسمبلی چیمبر میں اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔ اسپیکر رانا محمد اقبال نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں مہمانوں کے داخلے پرمکمل پابندی ہو گی ۔ علاوہ ازیں اسمبلی اجلاس سے قبل حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی پارٹیز کے اجلاس بھی ہوں گے جس میں اجلاس کے لئے حکمت عملی طے کی جائے گی۔