حکومت نے طالبان کی سیاسی شوریٰ سے مذاکرات کیلئے دس رکنی کمیٹی بنانے کا آغاز کر دیا

جمعرات 6 مارچ 2014 13:59

حکومت نے طالبان کی سیاسی شوریٰ سے مذاکرات کیلئے دس رکنی کمیٹی بنانے ..

پشاور (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) حکومت نے طالبان کی سیاسی شوریٰ سے مذاکرات کیلئے دس رکنی کمیٹی میں مذہبی و سیاسی جماعتوں مشاورت سے بنانے کیلئے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔ جس میں تحریک انصاف، جماعت اسلامی قومی وطن پارٹی، اور جمعیت علماء اسلام کے ایک ایک رکن کو شامل کیا ئے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر منور حسن، تحریک انصاف سے اسد قیصر یا وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، قومی وطن پارٹی کے افتاب شیر پاؤ، جمعیت علماء اسلام کے وفاقی وزیر اکرم خان درانیکے نامورں پر غور کیا جا رہا ہے، کمیٹی بنانے کیلئے مسلم لیگی رہنماء اور وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔

امیر مقام کو کمیٹی کے سربراہ بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :