وزیراعظم نوازشریف کا حکومتی مذاکراتی کمیٹی تحلیل کرکے نئی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
جمعرات 6 مارچ 2014 12:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے طالبان سے مذاکرات کرنے کے لئے قائم کی جانے والی حکومتی کمیٹی کو تحلیل کرکے نئی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو طالبان سے براہ راست مذاکرات کرے گی۔ طالبان اور حکومتی کمیٹی کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران طالبان کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق نے مطالبہ کیا کہ حکومت کی موجودہ کمیٹی کو تحلیل کرکے ایک نئی بااختیار کمیٹی بنائی جائے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے۔
مولانا سمیع الحق کے مطالبے پر وزیر اعظم نے رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی کمیٹی کو تحلیل کرکے نئی مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم موجودہ کمیٹی کے تمام اراکین کو بھی مشاورت میں شامل رکھا جائے گا۔(جاری ہے)
حکومت کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کےلئے نئی بنائی جانے والی کمیٹی میں وفاقی حکومت، خیبر پختونخوا اور فوج کا ایک ایک نمائندہ شامل کیا جائے گا جب کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان فوکل پرسن ہوں گے، حکومت کی نئی کمیٹی کے اراکین کی حتمی تعداد کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، کمیٹی طالبان کی سیاسی شوریٰ سے براہ راست مذاکرات کرے گی۔
اس سےقبل وزیراعظم نوازشریف سے مذاکرات کے لئے قائم حکومت اور طالبان کمیٹیوں کی ملاقات میں مذاکراتی عمل کو مزید موثر بنانے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے حکومتی اور طالبان کی کمیٹیوں کے اراکین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں کمیٹیوں کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے مذاکرات کے سلسلے کو آگے بڑھانے میں مدد ملی ہے، کوشش ہو گی کہ فوجی آپریشن کی نوبت نہ آئے اور معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو جائیں۔یار رہے کہ اُردو پوائنٹ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اُردو پوائنٹ نے کسی بھی ٹی وی چینل اور اخبار سے پہلے کل اپنے ذرائع سے یہ خبر جاری کی تھی حکومت نے اپنی کمیٹی توڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.