پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر 66 کشمیری طالبعلموں پر بغاوت کا مقدمہ درج

جمعرات 6 مارچ 2014 12:47

پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر 66 کشمیری طالبعلموں پر بغاوت کا مقدمہ ..

سری نگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) پاکستان کی جیت کا جشن منانا سری نگر یونیورسٹی کے طالبعلموں کو مہنگا پڑ گیا۔ سری نگر یونیورسٹی نے پاکستان کی جیت کی خوشی منانے والے 66طالب علموں پر بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا ہے،مقدمہ یوپی حکومت کی طرف سے درج کروایا گیا ہےجبکہ کئی طالبعلموں کی گرفتاری کی بھی اطلاعات ہیں،طلبہ کے خلاف 124 اے ، 153 اے اور 427 آئی بی سی کی دفعات شامل کی ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے ایشیاء کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر ہندوستان میں کافی غصہ پایا جا رہا ہے۔گزشتہ دو دن پہلے بھی یونیورسٹی کے 130طلباء کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا جبکہ کل ہندوستانی فوجیوں نے ایک کشمیری نوجوان کو بھی تشدد کرکے مار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :