جنوبی پنجا ب میں سوائن فلو،2افراد زندگی کی بازی ہار گئے

جمعرات 6 مارچ 2014 12:33

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) سوائن فلو کے مرض نے جنوبی پنجا ب کا رخ کر لیا ہے،جس کے باعث دو افراد زندگی کی جنگ ہار چکے اور 12 سے زائد مریضوں میں اس وائرس سے لڑ رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں سوائن فلو کے بارے میں ہے۔انفلوائنزا ایچ ون این ون وائرس یعنی سوائن فلو ،کے پندرہ سے زائد کیسسز ، ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے کئی شہروں میں سامنے آ ئے ہیں۔

ان میں سے ملتان کی ایک خاتون حمیرا ، اور خانیوال کا رہائشی محمود الحسن دم توڑ چکے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ خطرناک مرض قابل علاج تو ہے لیکن اگر اس کی بروقت تشخیص نہ ہو سکے تو اس کے شکار لوگ دنوں میں زندگی ہار جاتے ہیں۔ علامات اس کی وہی ہیں کھانسے سے چھینکنے سے جو رطوبت منہ یا ناک سے خارج ہوتی ہے یا مریض کے جسم سے اس سے دوسرے مریض کو لگتی ہے ۔

(جاری ہے)

سوائن فلو سے متاثرہ مرِیضوں کے کیسسز کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے نشتر اسپتال میں آئسولیشن وارڈ مخصوص کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف محکمہ صحت نے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال کے لواحقین کے ٹیسٹ بھی کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ ای۔ ڈی۔ او ہیلتھ کے مطابق ملتان کے علاقے دولت گیٹ ، جمال پورہ اور حافظ جمال روڈ ۔ سوائن فلو کے لئے ہائی رسک پر ہیں لیکن اس وائرس کو کنٹرول کرنے والی موثر ویکسین کا انتظام کیا جا رہا ہے ۔

اس کی ویکسئین نہیں تھی کچھ خوراک منگوائی ہے جو لوگ رابطہ میں تھے ان کی ویکسئین کروائی ہے دو تین ملٹی نیشنل کمپنی ہے ان سے ڈیمانڈ کی ہے کہ ہمیں ویکسئن دیں۔ملتان میں سوائن فلو سے جاں بحق ہونے والے خاتون حمیرا کے گھر سے سوائن فلو کے 4 مزید کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسپتال میں ایسے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے ایک ڈاکٹر اور نرس بھی اسی وائرس سے متاثر ہوئے۔سوائن فلو کی علامات رکھنے والے مریضوں کے خون کے نمونے لیب ٹیسٹ کے لئے اسلام آباد بھجوائے جانے کے بعد اس کی رپورٹ کے لئے مزید 48 گھنٹے کا انتظار کرنا پڑتا ہے اور اس کے بعد مریض کا علاج شروع ہوتا ہے۔