کراچی، عطا الرحمان گوٹھ میں کالعدم تنظیم کیخلاف رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن

جمعرات 6 مارچ 2014 11:33

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) کراچی کے علاقے لانڈھی عطاء الرحمان گوٹھ میں کالعدم تنظیم کے ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے رینجرز کا ٹارگٹیڈ آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

لانڈھی عطاء الرحمان گوٹھ میں رینجرز کا ٹارگٹیڈ آپریشن جاری ہے جس میں 800 اہلکار حصہ لے رہے ہیں،ترجمان رینجرز نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن کالعدم تحریک طالبان کے ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے کیا جارہا ہے،آپریشن میں خواتین اہلکاروں اور انسداد دہشت گردی ونگ کے کمانڈوز بھی شریک ہیں،علاقے کے داخلی وخارجی راستے بند کرکے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے،جس کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ بھی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :