علی ظفر نے شاہد آفریدی کو ”ٹوٹل سیاپا“ کا پہلا شو دیکھنے کی دعوت دیدی

جمعرات 6 مارچ 2014 11:29

علی ظفر نے شاہد آفریدی کو ”ٹوٹل سیاپا“ کا پہلا شو دیکھنے کی دعوت دیدی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) شاہد آفریدی کو فلم کا پہلا شو دیکھنے کی دعوت دیدی ہے۔ علی ظفر کی فلم ٹوٹل سیاپا جمعہ کو ریلیز ہورہی ہے۔ انہوں نے شاہد آفریدی کو پہلا شو دیکھنے کی دعوت دی ہے،گلوکارعلی ظفرکی فلم ٹوٹل سیاپا میں شایقین کو شاہدآفریدی سے متعلق فلمسٹارزکے دلچسپ ڈائیلاگ بھی سننے کوملیں گے۔

(جاری ہے)

دبئی میں علی ظفراورساتھی اداکارہ نے وضاحت کی کہ حقیقت میں وہ شاہدآفریدی کے فین ہیں۔ایشیاکپ میں پاکستان کوفائنل تک پہنچانے میں سب سے اہم کرداربھی شاہدآفریدی نے کیاتھااور چھکوں پہ چھکے مارکے بنگلہ دیش کے ٹائیگرزکوصومالیہ کی بلی بنادیاتھا۔علی ظفرکہتے ہیں کہ نہ صرف شایقین بلکہ خودشاہدآفریدی بھی ٹوٹل سیاپا فلم دیکھیں گے توانہیں پسند آئے گی۔

متعلقہ عنوان :