مقتدر حلقوں کی شمولیت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، مولانا سمیع الحق

جمعرات 6 مارچ 2014 11:29

مقتدر حلقوں کی شمولیت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، مولانا سمیع الحق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) ناشتے کی میز پر ہونے والی ملاقات میں طالبان اور حکومتی کمیٹی کے مذاکراتی عمل پر غور کیا کیا ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے حکومت اور طالبان کمیٹیوں کے ارکان نے ملاقات کی جس میں وزیرداخلہ چودھری نثا ر بھی شریک ہوئے ، ملاقات میں مذاکراتی عمل کے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق تبادلہ خیال ہوا، بعد میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا سمیع الحق نے کہا کہ وزیراعظم نے مذاکرات سے معاملات آگے بڑھانے پر پرعزم ہیں۔

مولانا سمیع الحق نے کہا کہ معاملات ایسے مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ بااختیار حلقوں کی شمولیت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ طالبان اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعے سے اظہار لاتعلقی کرچکے ہیں جلد حکومت اور طالبان کمیٹی کے ارکان شمالی وزیرستان جاکر اس معاملے پر وضاحت لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :