سکیورٹی معاملات کے باعث بلاول بھٹو کے دورہ لاہور کے شیڈول کو حتمی شکل نہ دی جا سکی ، رہنما او رکارکن تذبذب کا شکار،تیاریاں جاری ہیں لیکن آمد کے حوالے سے کوئی آگاہی نہیں دی جارہی ‘ پارٹی رہنما

بدھ 5 مارچ 2014 23:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ لاہور کے شیڈول کو سکیورٹی معاملات کے باعث تاحال حتمی شکل نہیں دی جا سکی جسکے باعث رہنما اور کارکن تذبذب کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب کے صدر منظور وٹو نے میڈیا کو آگاہ کیا تھاکہ بلاول بھٹو زرداری مارچ کے دوسرے ہفتے لاہور آئیں گے اور اپنی سیاسی سر گرمیاں شروع کرینگے لیکن اس حوالے سے کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آسکی ۔ پارٹی کے ایک رہنما نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ یقینا سکیورٹی خدشات موجود ہیں ۔ ہماری طرف سے تیاریاں جاری ہیں لیکن پارٹی چیئرمین کی آمد کے حوالے سے حتمی تاریخ سے آگاہی نہیں دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :