اسلام آباد میں غیر اخلاقی سر گرمیوں میں ملوث گرفتار ہونیوالی 12 غیر ملکی لڑکیوں اور ایک مرد کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ ،12 لڑکیوں اور مرد کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے ترکی، ازبکستان، آزربائیجان کے سفارتخانوں کو خطوط لکھے دیئے گئے

بدھ 5 مارچ 2014 23:25

اسلام آباد میں غیر اخلاقی سر گرمیوں میں ملوث گرفتار ہونیوالی 12 غیر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2014ء) اسلام آباد میں غیر اخلاقی سر گرمیوں میں ملوث گرفتار ہونے والی 12 غیر ملکی لڑکیوں اور ایک مرد کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،12 لڑکیوں اور مرد کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے ترکی، ازبکستان، آزربائیجان کے سفارتخانوں کو خطوط لکھے دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

متعلقہ سفارتوں خانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ انہیں ڈی پورٹ کرنے کے لئے انتظامات کریں اور جن لڑکیوں کے پاسپورٹ نہیں ان کی سفری دستاویزات بھی پوری کی جائیں۔

سفارت خانوں کو غیر ملکی لڑکیوں کے ایئر ٹکٹس کا انتظام کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ ماہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے غیر اخلافی سر گرمیوں میں ملوث 12 غیر ملکی لڑکیوں اور ایک مرد کو گرفتار کیا تھا جو غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھیں۔

متعلقہ عنوان :