وزیر ریلوے کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات ختم کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر

بدھ 5 مارچ 2014 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2014ء) پنجاب حکومت نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کیخلاف مشرف دور میں درج مقدمات خارج کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی ۔

(جاری ہے)

پنجاب پراسیکیوشن کی طرف سے دائر کی گئی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کیخلاف سال2004ء میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت تھانہ لوہاری گیٹ میں دو مقدمات درج کئے گئے ، ان مقدمات کا ٹرائل گزشتہ 10برسوں سے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں زیر التواء ہے اور ان مقدمات میں آج تک کوئی گواہ اور ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے حکم پر مقدمات سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے تھے۔لہٰذا عدالت ٹرائل کورٹ کو وزیر ریلوے کے خلاف جھوٹے مقدمات خارج کرنے کا حکم دے ۔