پنجاب کی اعلی اور ماتحت عدالتوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی،ہائیکورٹ کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس کی فراہمی ،وکلاء کی گاڑیوں کے پرانے اسٹیکرز منسوخ ،کمپیوٹرائزڈ اسٹیکر جاری کئے جائینگے ،سائلین کا بھی وزیٹنگ کارڈ پر عدالتوں میں داخلے کا انتظام کیا جائیگا،چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شفقت محمود چوہان کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان کی سربراہی میں عہدیداروں کی ملاقات

بدھ 5 مارچ 2014 21:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2014ء) اسلام آباد کچہری میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد پنجاب بھر میں اعلی اور ماتحت عدالتوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی،لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس فراہم کر دی گئیں ۔پولیس افسران کی طرف سے سکیورٹی انتظامات چیک کرنے کیلئے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے خارجی اور داخلی راستوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کی تعینات میں اضافہ کرکے انہیں ہائی الرٹ رکھا گیا ہے ۔

نہ صرف عام شہریوں بلکہ وکلاء اور انکی گاڑیوں کی جامعہ تلاشی لی جارہی ہے ۔عدالتوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں اور پولیس کی دو گاڑیاں تمام عدالتوں کے باہر گشت پر مامور ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شفقت محمود چوہان کی سربراہی میں عہدیداروں نے ملاقات کی جس میں سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان نے چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کو بتایا کہ وکلاء کی گاڑیوں کے پرانے اسٹیکرز منسوخ کر کے کمپیوٹرائزڈ اسٹیکر جاری کئے جائینگے اور سائلین کا بھی وزیٹنگ کارڈ پر عدالتوں میں داخلے کا انتظام کررہے ہیں جس سے سکیورٹی صورتحال میں بہتری لائی جا سکے گی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال نے تجاویز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کی سکیورٹی بنچ اور بار دونوں کے لئے بہت اہم ہے ۔