میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنا کر پولیس فورس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے،آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ،تصدیق کے بغیر مکان کرائے پر دینے والے مالک مکان کے کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی،عوام پولیس سے تعاون کرے،ناصردرانی کی ٹانک میں صحافیوں سے گفتگو

بدھ 5 مارچ 2014 21:17

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2014ء) آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ناصر درانی نے کہا ہے کہ میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنا کر پولیس فورس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے ۔پولیس مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھے ،پولیس تصدیق کے بغیر مکان کرائے پر دینے والے مالک مکان کے کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی،پولیس عوام سے اچھا سلوک کرے تاکہ تھانے آنے والے لوگ خوف محسوس نہ کریں اور عوام میں پولیس کا مورال بلند ہوسکے۔

ان خیا لات کا اظہارانہوں نے ٹانک کے دورہ کے موقع پر پولیس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈی آئی جی پولیس ڈیرہ رینج عبد الغفور خان ، ڈی پی او ٹانک انور سعید کنڈی ،ایس پی انوسٹی گیشن عبدالحٰیی خان اور سول و فوجی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

آئی جی پولیس نے ضلع بھر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اورٹانک کے دور افتادہ چیک پوسٹوں اور تھانوں کا معائنہ کیا ۔

انسپکٹر جنرل پولیس ٹانک بازار سے گذر رہے تھے کہ اچانک گاڑی روک کر لوگوں میں گھل مل گئے اور عوام سے پولیس بارے شکایات اور مسائل سنے۔ جس پر آئی جی نے ڈی پی او ٹانک کو ان مسائل کے بارے میں تین دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کی۔ضلعی پولیس افیسر انور سعید کنڈی نے تھانوں پولیس لائن ،بارکوں ، کوارٹروں کی تعمیر اور پولیس مسائل کے بارے میںآ ئی جی کوتفصیلی بریفنگ دی ۔

آئی جی کے پی نے تھانوں بارکوں اور پولیس لائن کی تعمیر کیلئے ڈی آئی جی کوفوری طور پر میگا پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ ٹانک پولیس کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل برؤے کار لائے جائیں گے انہوں نے بم ڈسپوزل سٹاف کو ضروری آلات کی فراہمی کیلئے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ٹانک پولیس کے جوانوں کی تعریف کی اور سٹی تھانے میں گارڈ اف آنر پیش کرنے والے دستے کو نقد انعام دیا ۔

انسپکٹر جنرل پولیس ناصر دورانی بذریعہ ہیلی کا پٹر بدھ کے روز جب ٹانک پہنچے تو ڈگری کالج میں ہیلی پیڈ پر ٹانک کے آپریشنل کمانڈر بریگیڈئیر وسیم ،ڈی آئی جی ڈیرہ عبدالغفور خان آفریدی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر ٹانک انور سعید خان کنڈی نے ان کا استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :