اسلام آباد:2630 میگاواٹ بجلی کے منصوبوں کی منظوری

بدھ 5 مارچ 2014 21:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2014ء) وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف کی زیر صدارت پی پی آئی بی بورڈ کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

وزارت پانی وبجلی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں 2630 میگاواٹ بجلی منصوبوں کی منظوری دی گئی، چینی کمپنی سی ڈبلیو ای 590میگاواٹ کا محل پن بجلی منصوبہ لگائے گی، اجلاس میں قطری کمپنی المرقب اور چینی کمپنی سائنو ہائیڈرو کو 1320میگاواٹ کے کوئلے سے چلنے والے 2پاور پلانٹ لگانے کی منظوری بھی دی گئی۔وزارت پانی وبجلی کے مطابق ہر ایک پلانٹ 660میگاواٹ کا ہوگا جو پورٹ قاسم پر لگے گا، بورڈ نے اٹھ مقام پر 350میگاواٹ کا پن بجلی منصوبہ لگانے کی بھی منظوری دی۔

متعلقہ عنوان :