این اے202شکارپورکے 21پولنگ اسٹیشنوں پردوبارہ پولنگ کا حکم

بدھ 5 مارچ 2014 17:48

این اے202شکارپورکے 21پولنگ اسٹیشنوں پردوبارہ پولنگ کا حکم

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء)الیکشن ٹربیونل سکھر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 202 شکار پور کے21 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔حلقہ این اے 202 پرڈاکٹر ابراہیم جتوئی کامیاب ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نیشنل پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور بعد میں ان کی جماعت ن لیگ میں ضم ہوگئی تھی۔

ڈاکٹر ابراہیم جتوئی کی کامیابی کے خلاف پیپلز پارٹی کے امیدوار آفتاب شعبان میرانی نے درخواست دائر کی تھی، جس پر الیکشن ٹریبونل سکھر کے جج جسٹس ظہیر الدین لغاری نے این اے 202 شکارپور کے 21 پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ الیکشن کرانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔