وزیراعلیٰ پنجاب سے نیسلے کمپنی کے وفد کی ملاقات، صاف پانی پراجیکٹ، لائیوسٹاک اور ڈیری فارمنگ کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال
بدھ 5 مارچ 2014 17:23
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پنجاب حکومت صوبے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ایک بڑے پروگرام پر عمل پیرا ہے،صاف پانی پراجیکٹ کے تحت صوبے بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے، رواں برس مفاد عامہ کے اس منصوبے پر 12ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں، صاف پانی پراجیکٹ کے تحت آئندہ ساڑھے 4برس تک صوبے کے ہر شہری تک صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، نیسلے کمپنی صاف پانی پراجیکٹ، لائیوسٹاک اور ڈیری فارمنگ کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لے۔
یہ بات انہوں نے نیسلے کمپنی کے ایگزیکٹو نائب صدرڈورسے ویمے نندکی شور سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر صنعت چودھری محمد شفیق ، معاون خصوصی لائیوسٹاک چودھری ارشد جٹ، سیکرٹری لائیوسٹاک، سیکرٹری صنعت، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ، نیسلے پاکستان وافغانستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی اس موقع پر موجود تھے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لئے صاف پانی کی فراہمی بے حد ضروری ہے اسی مقصد کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبے میں صاف پانی کی فراہمی کا بڑا پروگرام بنایاہے۔
شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے اور ہم یہ ذمہ داری نبھائیں گے اور شہریوں کا پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا بنیادی حق انہیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ صاف پانی پراجیکٹ کو قومی جذبے کے تحت برق رفتاری سے آگے بڑھایا جائے گا۔نیسلے کمپنی صاف پانی پراجیکٹ کے منصوبے میں پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا جائزہ لے سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لائیوسٹاک اور ڈیری فارمنگ کے شعبے کو معیشت میں بنیادی اہمیت حاصل ہے اور ان شعبوں میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں۔ نیسلے کمپنی ڈیری فارمنگ اور لائیوسٹاک کے شعبے میں بھی تعاون کر سکتی ہے۔نیسلے کمپنی کے ایگزیکٹو نائب صدر نے اس موقع گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت کے ساتھ صاف پانی پراجیکٹ، لائیوسٹاک او رڈیری فارمنگ کے شعبوں میں تعاون کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو سوئٹزر لینڈ میں نیسلے کمپنی کے ہیڈ آفس کے دورے کی بھی دعوت دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.