پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو سہ پہر تین بجے شروع ہوگا ، تیاریاں شروع کر دی گئیں

بدھ 5 مارچ 2014 17:05

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) پنجاب اسمبلی کا ساتواں اجلاس (جمعہ ) سہ پہر تین بجے شروع ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے سلسلہ میں اسمبلی سیکرٹریٹ نے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ اجلاس خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے طلب کیا گیا ہے جس میں خواتین کے حقوق سے متعلق بل بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا ۔