دہشت گردی کے واقعات حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، الطاف حسین

بدھ 5 مارچ 2014 16:44

دہشت گردی کے واقعات حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، الطاف حسین

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں تسلسل سے دہشت گردی کے واقعات حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ہنگو میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کو بم سے نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ سفاک دہشت گرد کھلی بربریت اوردہشت گردی پر اترے ہوئے ہیں ان کی سفاکانہ کارروائیاں دن بدن بڑھتی جا رہی ہیں۔ حکومت کا فرض ہے کہ وہ تحقیقات کرائے کہ ان کارروائیوں میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود طالبان تو ملوث نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے ، سیکورٹی فورسز ، سرکاری تنصیبات اور عوام کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں ۔