جمشید دستی الزامات کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی میں پیش نہیں ہوئے

بدھ 5 مارچ 2014 15:08

جمشید دستی الزامات کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی میں پیش نہیں ہوئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) قو می اسمبلی کی کمیٹی راہ تکتی رہی جمشید دستی نہ آئے، پارلیمنٹ لاجز میں مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کی تحقیقات آگے نہ بڑھ سکیں، کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ تک ملتوی کردیا گیا۔قومی اسمبلی کی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں شیخ روحیل اصغر کی سربراہی میں ہوا۔

ڈاکٹر عارف علوی،خواجہ سہیل منصور،میاں عبدالمنان اور شاہدہ اختر نے اجلاس میں شرکت کی۔کمیٹی نے الزامات اور شواہد پیش کرنے کے لئے جمشید دستی کو بلارکھا تھا،جمشید دستی کمیٹی میں تو پیش نہ ہوئے تاہم پارلیمنٹ ہاؤس کے اسی فلور پر جاری قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے کمیٹی کی تشکیل سے متعلق بات کرنا چاہی تو اسپیکر ایاز صادق نے انہیں اجازت نہ دی اور کہا کہ جو کچھ کہنا ہے وہ کمیٹی کو بتائیں،ایوان کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کمیٹی کے ارکان بھی تقریباً ایک گھنٹہ انتظار کرتے رہے اور جمشید دستی کے نہ آنے پر اجلاس 11 مارچ تک ملتوی کردیا گیا۔کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں جمشید دستی کے علاوہ پارلیمنٹ لاجز کے سیکیورٹی انچارج کو بھی اجلاس میں بلالیا۔

متعلقہ عنوان :