ملکی دہشتگردی میں امریکہ ،برطانیہ اور یورپ ملوث ہے،گورنر پنجاب

بدھ 5 مارچ 2014 15:08

ملکی دہشتگردی میں امریکہ ،برطانیہ اور یورپ ملوث ہے،گورنر پنجاب

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی پیدا شدہ صورتحال میں امریکہ ، برطانیہ اور یورپ کا ہاتھ ہے ،دہشت گردی کے واقعات پر طالبان کی صرف لاتعلقی کافی نہیں بلکہ انہیں مذمت کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

(جاری ہے)

ملک دشمن عناصرکے خلاف لڑتے ہوئے معذور ہونے والے فوجی جوانوں کے اعزاز میں گورنر ہاوس لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے جوانوں کی قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہے ہم اپنے شہیدوں اور غازیوں کو سلام کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی خاطر قربانیاں دیں۔

گورنر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کرنے والے لوگ امریکہ کو اپنا دشمن کہتے ہیں مگر امریکہ کی دشمنی میں حملے افواج پاکستان ،پولیس اور شہریوں پر کر رہے ہیں۔گورنر نے زور دیا کہ طالبان کو مذاکرات کامیاب بنانے کے لئے دہشت گردوں کے حملوں سے صرف لاتعلقی کا اظہار نہیں کرنا چاہئے بلکہ انکی مذمت بھی کرنی چاہئے اور ان حملوں کی روک تھام کے لئے حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ اس موقع پر گورنر نے مختلف محاذ پر دشمن قوتوں کے خلاف لڑنے والے غازیوں میں تحائف تقسیم کیے ۔